پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا

پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا
پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے عزیز آبادمیں سنگدل بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون نے شوہر پر سوتے میں تیزاب پھینکا ،ملزمہ تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہو گئی جبکہ زخمی شوہر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون 6ماہ سے شوہر سے طلاق مانگ رہی تھی ،جوڑے کی چند سال پہلے پسند کی شادی ہوئی تھی جس سے6 بچے ہیں ،پولیس نے مزید بتایاکہ دونوں کو اہلخانہ نے پسند کی شاید کرنے پر گھر سے نکال دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -