ٹڈی دل حملہ، کسان حکومتی اقدامات سے ناخوش

ٹڈی دل حملہ، کسان حکومتی اقدامات سے ناخوش
ٹڈی دل حملہ، کسان حکومتی اقدامات سے ناخوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ویب ڈیسک) ساہیوال ڈویژن کے کسان ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات سے ناخوش ہیں۔کسانوں کا کہنا ہے کہ ساہیوال ڈویژن میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات مناسب نہیں۔کسانوں کا کہنا ہے کہ 3 اضلاع میں ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 250 لیٹر کیمیکل اسپرے فراہم کیا گیا ہے۔ ساہیوال، پاکپتن کیلئے100,100لیٹر جبکہ اوکاڑہ کے لیے 50 لیٹر اسپرے فراہم کیا گیا۔

ٹڈی دل کے حملوں سے پریشان کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مہیا کیا جانے والا 250 لیٹر اسپرے صرف 125 ایکڑ متاثرہ علاقے میں کیا جاسکے گا، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہیں۔دوسری جانب زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کا خاتمہ صرف فضائی سپرے سے ہی ممکن ہے۔