جنوبی افریقہ ویمن نے تیسرے ٹی 20میں نیوزی لینڈ ویمنز کو 5وکٹوں سے ہرا دیا
ویلنگٹن(آئی این پی)جنوبی افریقہ ویمن نے تیسرے ٹی 20انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ ویمن کو 5وکٹوں سے ہرا دیا، نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے، کپتان سوفی ڈیوائن نے 77رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کھاکا اور سنی لوسس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں جنوبی افریقہ ویمن نے ہدف 19.5اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان وان نیرک نے 42 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کول ٹیرن نے آخر میں 34 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔