تین ملکی ویمنز ٹی 20سیریز، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 16 رنز سے ہرا دیا

تین ملکی ویمنز ٹی 20سیریز، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 16 رنز سے ہرا دیا
تین ملکی ویمنز ٹی 20سیریز، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 16 رنز سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن(آئی این پی)تین ملکی ویمنز ٹی 20 کرکٹ سیریز میں میزبان آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 16 رنز سے ہرا دیا، میلبورن میں کھیلے گئے سیریز کے چھٹے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے، بیتھ مونی نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، سوفی ایکلیسٹون اور سیرا میک گلین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے، لارن ونفیلڈ اور کیتھرین برنٹ نے 23 ، 23 رنز بنائے، سوفی مولینز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، انہیں میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل -