بش فائر چیئریٹی میچ، وسیم اکرم کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1رن سے کامیاب لیکن میچ سے کتنی آمدن ہوگئی اور یہ رقم کہاں خرچ ہوگی؟

بش فائر چیئریٹی میچ، وسیم اکرم کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1رن سے کامیاب ...
بش فائر چیئریٹی میچ، وسیم اکرم کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1رن سے کامیاب لیکن میچ سے کتنی آمدن ہوگئی اور یہ رقم کہاں خرچ ہوگی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (آئی این پی)آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے متاثرہ علاقوں کی مدد کے سلسلے میں کھیلے گئے چیریٹی میچ میں رکی پونٹنگ الیون نے گلکرسٹ الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی۔میلبرن کے جنکشن اوول میں

کھیلے گئے 10اوورز فی اننگز کے میچ میں گلکرسٹ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔میچ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں دنیا بھر کے موجودہ خصوصاً بڑی تعداد میں سابق کرکٹ سپر اسٹارز نے شرکت کی جبکہ چند آسٹریلین وومن کرکٹرز بھی میچ کا حصہ تھیں۔اوپنر جسٹن لینگر اور میتھیو ہیڈن نے اپنی ٹیم کو 15رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس کے بعد کورٹنی والش کے ہاتھوں لینگر کی اننگز اختتام کو پہنچی۔میتھیو ہیڈن اور کپتان رکی پونٹنگ نے  سکور کو 44تک پہنچا جس کے ساتھ ہی ہیڈن 16رنز بنانے یوراج سنگھ کو وکٹ دے بیٹھے۔پونٹنگ 14 گیندوں پر 26رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ آوٹ ہو گئے جبکہ وومن کرکٹر فوبے لچ فیلڈ بھی صرف 9رنز بنا سکیں۔برائن لارا نے عمدہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریٹائرڈ آوٹ ہونے سے قبل صرف 11 گیندوں 2 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 30رنز بنائے۔رکی پونٹنگ الیون نے مقررہ 10اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 104رنز بنائے۔

گلکرسٹ الیون کے والش، یوراج اور اینڈریو سائمنڈز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں کپتان گلکرسٹ اور شین واٹسن نے اپنی ٹیم کو 3اوورز میں 49رنز کا آغاز فراہم کر کے میچ کو بظاہر یکطرفہ بنا دیا، اس موقع پر واٹسن 9گیندوں پر 3چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 30رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ آوٹ ہو گئے۔تاہم واٹسن کے جاتے ہی میچ کا نقشہ بدل گیا اور ایک گیند بعد ہی گلکرسٹ بھی 17رنز بنانے کے بعد لیوک ہوج کو وکٹ دے بیٹھے۔دوسرے اینڈ سے بریٹ لی نے ایک ہی اوور میں بریڈ ہوج اور پھر یوراج سنگھ کو آو ٹ کر کے سنسنی پھیلا دی اور گلکرسٹ الیون 52رنز پر 4وکٹیں گنوا بیٹھی۔اس مرحلے پر اینڈریو سائمنڈز 13گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 29رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس کے آئے اور اسی اسکور پر ریٹائرڈ آوٹ ہو گئے۔

گلکرسٹ الیون کو میچ کے آخری اوور میں فتح کے لیے 17رنز درکار تھے لیکن وہ صرف 15رنز ہی بنا سکے اور یوں رکی پونٹنگ الیون نے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے فتح حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے میچ میں وسیم اکرم نے نمائندگی کی لیکن وہ 2اوورز میں 21رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ نہ لے سکے۔بش فائر کرکٹ بیش سے مجموعی طور پر 77لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جسے آسٹریلیا میں موسم گرما میں لگنے والی بدترین آگ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے کاموں کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -