”اس کھلاڑی کو بھی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے کیونکہ ۔۔“ معین خان نے کس کھلاڑی کا نام لے لیا ؟ جان کر مصباح بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

”اس کھلاڑی کو بھی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے کیونکہ ۔۔“ معین خان نے کس کھلاڑی کا ...
”اس کھلاڑی کو بھی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے کیونکہ ۔۔“ معین خان نے کس کھلاڑی کا نام لے لیا ؟ جان کر مصباح بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ فواد عالم کو ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تاہم ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان معین خان نے کہا کہ کرکٹ میں میرٹ کو آگے لانے کی ضرورت ہے ورنہ ہماری ساکھ بحال نہیں ہوسکتی، ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو منتخب کیاجانا چاہیے، فواد عالم کو پاکستان ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے، فواد کا تعلق بھی اسی ملک سے ہے اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایسے طرز عمل سے پاکستان کرکٹ کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔

مزید : کھیل