”ٹرمپ کے مرنے سے پہلے یہ مرجائے گا“ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کا حیران کن بیان

”ٹرمپ کے مرنے سے پہلے یہ مرجائے گا“ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کا حیران کن ...
”ٹرمپ کے مرنے سے پہلے یہ مرجائے گا“ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کا حیران کن بیان

  



تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کیا گیا مشرق وسطیٰ کے حوالے سے بنایاگیا متنازعہ منصوبہ کسی کام نہیں آئے اور امریکی صدر ٹرمپ کے مرنے سے پہلے ہی مر جائے گا۔

پانچ فروری کو ایران کے سرکاری ٹی وی پر دکھائی گئی تقریر میں ایران کے سپریم لیڈرنے کہاامریکا کا یہ منصوبہ کسی صورت کارآمد ثابت نہیں ہوگااور ٹرمپ سے پہلے ختم ہوجائے گا۔امریکا نے یہودیوں کے ساتھ اس معاملے پر مذاکرات کئے ہیں جن سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طویل انتظار کے بعد اپنا’ مڈل ایسٹ پلان‘نامی ایک منصوبہ جاری کیا ہے جس میں فلسطینیوں کے حقوق کو بری طرح مسخ کیاگیاہے،اقوام متحدہ جن بستیوں کو غیر قانونی کہتی ہے انہیں امریکی منصوبے میں جائز کہا گیاہے، فلسطینیوں کو بیت المقدس سے مکمل محروم کیاگیا ہے ۔

امریکی منصوبے کو تمام عرب ممالک اور بیشتر مغربی ممالک نے نہ صرف مسترد کردیا ہے بلکہ اس کی مذمت بھی کی ہے۔ جبکہ فلسطینی صدر کہتے ہیں کہ وہ کسی بھی صورت فلسطین کو فروخت نہیں ہونے دیں گے۔

مزید : بین الاقوامی /عرب دنیا