معاونین حجاج کی ڈیوٹی دینے کے لیے 30 ریسکیوافسر ان و اہلکار منتخب،فائنل15امیدواروں کا انتخاب وزارت مذہبی امور کرے گی:ڈاکٹر رضوان نصیر

معاونین حجاج کی ڈیوٹی دینے کے لیے 30 ریسکیوافسر ان و اہلکار ...
معاونین حجاج کی ڈیوٹی دینے کے لیے 30 ریسکیوافسر ان و اہلکار منتخب،فائنل15امیدواروں کا انتخاب وزارت مذہبی امور کرے گی:ڈاکٹر رضوان نصیر

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران پاکستانی حجاج اکرام کی رہنمائی اور مدد کے فرائض سرانجام دینے کے لئے پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو 1122) کی جانب سے جانے والے افسران و اہلکار کے انتخاب کے ریسکیو ہیڈکواٹرز میں قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں معاونین حجاج اکرام کی ڈیوٹی دینے کے لیے 30 افسر ان و اہلکاروں کا انتخاب کیا گیا، تقریب کی صدارت بانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر فواد شہزاد مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عجاز احمد ورک،ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈڈی فہیم احمد قریشی، سربراہ آپریشنز ایاز اسلم، سربراہ شعبہ تعلقاتِ عامہ اینڈ کیمونٹی سیفٹی مس دیبا شہناز اختر، سوشل ویلفیر آفیسر سمیرالیاقت، اکیڈمی کے افسران وانسٹرکٹرز، ہیڈکواٹرز کے سٹاف کے علاوہ ریسکیوکیڈٹ کی ایک بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھے۔

ہیڈکواٹرز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کی زیرقیادت قرعہ اندازی کا انعقاد گیا جس میں منتخب ہونے والے ریسکیورز بشمول افسران کے نام ہیڈکواٹرز کو بھجوائے گئے تاکہ تمام ہیڈکواٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی سے سے منتخب ہونے والوں کو میں سے وزارت مذہبی امور پاکستان کے مختص کردہ کوٹہ کے مطابق محکمے کی جانب سے لوگوں کا انتخاب کیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر نے پنجاب کے تمام اضلاع، ریسکیو ہیڈکوارٹرز اور اکیڈمی سے موصول ہونے والے کل افسران واہلکاروں میں سے بذریعہ قرعہ اندازی30افسران و اہلکاروں کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ تمام منتخب امیداوارں کی نامزدگی بطور معاونین حجاج ہیں جبکہ حتمی15امیدواروں کا انتخاب وزارت مذہبی امور کرے گی۔ انہوں نے نامزد ہونے والے ریسکیو افسران و اہلکاروں کو دلی مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور