کپتان بابر اعظم نے ہیٹر ک کرنے والے نسیم شاہ کی شاندار پرفارمنس کا راز بتا دیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نسیم شاہ کی باولنگ پر خوشی کا اظہار کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے کم عمر میں شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر بہت اچھا لگا ،نسیم شاہ کو جو پلان دیا جاتا ہے وہ اس پر عمل کرتا ہے ،اسی لیے کامیابی مل رہی ہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھا کھیلوں اور میرا ٹارگٹ ہے کہ یونس خان کی طرح پرفار کروں ۔انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی کی عوام نے ٹیم کی بہت حوصلہ افزائی کی ۔