بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز کے مبینہ غلط استعمال میں ملوث افسران کو ایسی جگہ طلب کر لیا گیا کہ پسینے چھوٹ جائیں گے

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز کے مبینہ غلط استعمال میں ملوث افسران کو ...
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز کے مبینہ غلط استعمال میں ملوث افسران کو ایسی جگہ طلب کر لیا گیا کہ پسینے چھوٹ جائیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے لاہور نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز کے مبینہ غلط استعمال میں ملوث 16 مشتبہ افسران کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے اگلے ہفتے میں طلب کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز کے مبینہ غلط استعمال میں ملوث 16 مشتبہ افسران کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے ایف آئی نے اگلے ہفتے لاہور میں طلب کر لیا ہے،پنجاب زون ون کے ڈائریکٹر محمد رضوان کی سربراہی میں ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم کو 2010 سے 2018 کے درمیان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں سرکاری عہدیداران کے کردار کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گریڈ 17سے 20کے 16 افسران کو طلب کیا گیا ہے۔ان افسران کے اکاؤنٹس، اثاثوں اور غیر ملکی اکاؤنٹس سمیت ان کے شریک حیات کے اکاؤنٹس اور اثاثوں کی تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور