انسٹا گرام صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ،پیسہ بنانے کی سہولت دینے کی تیاریاں

انسٹا گرام صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ،پیسہ بنانے کی سہولت دینے کی ...
انسٹا گرام صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ،پیسہ بنانے کی سہولت دینے کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام بھی جلد ’مونیٹائزیشن‘ فیچر کو ایپ میں شامل کرنے جا رہا جس سے انسٹاگرام پر مقبول شخصیات ویڈیوز کے ذریعے کمائی حاصل کر سکیں گی۔رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام ایک ایسے نئے فیچر کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس سے مواد بنانے والے اپنے مواد کو پوسٹ کر کے اس سے کمائی بھی حاصل کر سکیں گے۔نئے فیچر میں صارفین کی آئی جی ٹی وی ویڈیوز میں اشتہارات شامل ہو سکیں گے اور وہ ان ویڈیوز کے ذریعے سے کمائی بھی حاصل کر سکیں گے۔انسٹاگرام کا یہ فیچر جو ابھی تجربے کے مرحلے میں ہے۔