کویت کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے مسئلہ فلسطین پر امریکہ کا امن پلان کوڑے دان میں پھینک دیا، ویڈیو دیکھ کر دل خوش ہوجائے

کویت کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے مسئلہ فلسطین پر امریکہ کا امن پلان کوڑے دان میں ...
کویت کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے مسئلہ فلسطین پر امریکہ کا امن پلان کوڑے دان میں پھینک دیا، ویڈیو دیکھ کر دل خوش ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اومان (ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت کی پارلیمنٹ کے سربراہ مرزوق الغانم نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے پیش کیے جانے والے امریکہ کے امن پلان کو ردّی کی ٹوکری میں پھینک دیا ۔
’فلسطینی بھائیوں کے حق بجانب دعوے میں تعاون ، مدد اور مسئلہ فلسطین پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے‘ کے عنوان سے اردن میں ہونے والی کانفرنس کے دوران کویت کی پارلیمنٹ کے سربراہ مرزوق الغانم نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے پیش کیے جانے والے امریکہ کے امن پلان کو ردّی کی ٹوکری میں پھینک دیا اور کہا ’میں عرب اور مسلمان عوام کی طرف سے کہتا ہوں کہ اس سو سالہ امن سمجھوتے کی دستاویزات اور کاغذات کی اصل جگہ تاریخ کا کوڑے دان ہے۔‘
انہوں نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ کا پیش کردہ نام نہاد امن پلان مردہ پیدا ہوا ہے، ہزاروں حکومتیں بھی آئیں تو ہم اس پلان پر بات نہیں کریں گے ، مسئلہ فلسطین کا پر امن حل چاہتے ہیں اور اس کیلئے مذاکرات کا ماحول بنانا پڑے گا۔
مرزوق الغانم نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور بیت المقدس اپنے اصل مالکوں کے پاس لوٹ آئے گا، امن پلان کے حوالے سے نہ تو یورپ میں گرمجوشی پائی جاتی ہے اور نہ ہی مسلم امہ نے اسے قبول کیا ہے ، یہاں تک کہ امریکہ اور اسرائیل کے اندر سے بھی اس کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔