نظامی صاحب !آپ نے کبھی کوئی ایسی خبردی جو بعد میں سچ ثابت ہوئی ہو؟عثمان بزدار کے معصو مانہ سوال پر عارف نظامی کا جواب بھی سامنے آگیا

نظامی صاحب !آپ نے کبھی کوئی ایسی خبردی جو بعد میں سچ ثابت ہوئی ہو؟عثمان بزدار ...
نظامی صاحب !آپ نے کبھی کوئی ایسی خبردی جو بعد میں سچ ثابت ہوئی ہو؟عثمان بزدار کے معصو مانہ سوال پر عارف نظامی کا جواب بھی سامنے آگیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سینئرصحافی عارف نظامی سے معصومانہ سوال نے سوشل میڈ یا صارفین کی توجہ حاصل کی اور اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پھیل گئی لیکن اس ویڈیو میں عارف نظامی کا جواب موجو د نہیں تھا ۔اب مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عارف نظامی نے اس موقع پر اپنے جواب کی ویڈیو شیئر کی ۔عثمان بزدار نے جب پوچھا ”نظامی صاحب !کیا آپ نے اپنی زندگی میں کوئی ایسی خبر دی جو بعد میں سچ ثابت ہوئی ہو ؟“اس سوال پر ساتھ بیٹھے گورنر پنجا ب چوہدری سرور ہنسنے لگے لیکن سینئر صحافی نے جواب دیتے ہوئے کہا ”کہاں تک سنیں گے ،کہاں تک سناﺅں ، سب سے پہلے جس دن بے نظیر کی حکومت گری ،اس دن صبح روزنامہ نوائے وقت میں خبر لگی تھی کہ آج محترمہ بے نظیر کی حکومت بر طرف ہو رہی ہے،عمران خان کے والد کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کچھ خبریں دیںجو درست ثابت ہوئیں “۔

مزید : قومی