’جھمکا گرا رے ، بریلی کے بازار میں‘ 54 سال بعد بریلی کو اپنا جھمکا مل گیا، دیکھ کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

’جھمکا گرا رے ، بریلی کے بازار میں‘ 54 سال بعد بریلی کو اپنا جھمکا مل گیا، ...
’جھمکا گرا رے ، بریلی کے بازار میں‘ 54 سال بعد بریلی کو اپنا جھمکا مل گیا، دیکھ کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

  



بریلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شہر بریلی میں ہفتہ کے روز ایک بڑا جھمکا نصب کیا گیا ہے جو شہر کی زری کی مارکیٹ کی نشانی کے طور پر لگایا گیا ہے۔

ہفتہ کے روز بریلی شہر کے زیرو پوائنٹ پر 14 فٹ اونچا اور 200 کلوگرام کا جھمکا نصب کیا گیا ہے، جھمکے کو خوبصورت بنانے کیلئے اس میں مختلف قسم کے پتھر بھی نصب کیے گئے ہیں۔

انڈیا کے شہر بریلی کی وجہ شہرت 2 چیزیں ہیں، پہلی تو یہاں سے بریلوی مسلک نے جنم لیا جس کے پیروکار برصغیر میں سب سے زیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ اس شہر کی شہرت کی دوسری وجہ 1966 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ میرا سایہ‘ کا مشہور زمانہ گانا ’جھمکا گرا رے، بریلی کے بازار میں‘ ہے، اس گانے کی مناسبت سے ہی اس شہر کو 54 سال بعد اس کا جھمکا دے دیا گیا ہے۔

بریلی شہر کی پہچان اس ’جھمکے‘ کو بنانے کیلئے مجموعی طور پر 18 لاکھ روپے کا خرچہ آیا ہے، اس میں سے 8 لاکھ روپے جھمکا بنانے میں جبکہ 10 لاکھ روپے اس کے اردگر کے علاقے کی خوبصورتی پر خرچ کیے گئے ہیں۔ جھمکے پر اٹھنے والے اخراجات شہری انتظامیہ، مقامی جیولرز اور شہریوں نے اٹھائے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح