ہیٹ ٹرک کرنے والے باولر نسیم شاہ نے اپنی پرفارمنس کا کریڈٹ ایسی شخصیت کو دے دیا کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

ہیٹ ٹرک کرنے والے باولر نسیم شاہ نے اپنی پرفارمنس کا کریڈٹ ایسی شخصیت کو دے ...
ہیٹ ٹرک کرنے والے باولر نسیم شاہ نے اپنی پرفارمنس کا کریڈٹ ایسی شخصیت کو دے دیا کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے شاندار پرفارمنس کا کریڈٹ اپنی ماں کو دے دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ٹرک کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ،میں کچھ بھی نہیں ہوں ،یہ سب میری ماں کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے ۔راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر نسیم شاہ نے کہا کہ اس پرفارمنس پر اپنے جذبات لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا ،راولپنڈی کراﺅڈ نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور میرا حوصلہ بڑھایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ چاہتا ہوں کہ کچھ ایسا کروں کہ لوگ یاد رکھیں ۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسر ے روز کے کھیل میں نسیم شاہ بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ٹیسٹ فارمیٹ میں یہ اعزا ز حاصل کرنے والے کم عمر ترین باولر بن گئے ہیں ۔انہوں نے محمد اللہ ،تیج السلام اور نجم السلام کو آوٹ کیا تھا ۔

مزید : کھیل