کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون نے صحتمند بچے کو جنم دے دیا، ڈاکٹرز بھی حیران، لوگ مبارکبادیں دینے لگے

کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون نے صحتمند بچے کو جنم دے دیا، ڈاکٹرز بھی حیران، ...
کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون نے صحتمند بچے کو جنم دے دیا، ڈاکٹرز بھی حیران، لوگ مبارکبادیں دینے لگے

  



ووہان (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی شہر ووہان میں پھیلی کرونا وائرس کی وبا اب تک 811 زندگیاں نگل چکی ہے، گزشتہ دنوںکرونا وائرس سے متاثرہ خاتون نے بچے کو جنم دیا تو اس میں بھی کرونا وائرس منتقل ہوچکا تھا لیکن اب ایک خاتون نے صحتمند بچے کو جنم دیا ہے جس پر لوگ اسے مبارکبادیں دینے لگے ہیں۔

کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون نے ہوبائی کے ہمسایہ صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں بچے کو جنم دیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کا ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں کرونا وائرس نہیں تھا، بچے کو ژی جیانگ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن میں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ، اس کے کچھ دن بعد مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

جب سے یہ امید بھری خبر سامنے آئی ہے تب سے سوشل میڈیا صارفین انتہائی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، لوگوں نے وائرس سے متاثرہ ماں کے گھر پیدا ہونے والے بچے کو خوش قسمت قرار دیا ہے اور مبارکباد دی ہے۔

مزید : بین الاقوامی