حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟صحافی ارشد شریف کا تجزیہ

حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟صحافی ارشد شریف کا تجزیہ
حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟صحافی ارشد شریف کا تجزیہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اور تجزیہ کار ارشد شریف نے کہاہے کہ علی زیدی نے گندم کی برآمد کے فیصلے کی مخالفت کی تھی لیکن پھر بھی ایف آئی اے کی کمیٹی ان سے معاملے کو نہیں پوچھ رہی تو پھر ہم ہونے والی تحقیقات کو سمجھ سکتے ہیں کہ وہ کس طرح کی ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے غیر منتخب مشیر برائے وزیر اعظم فیصلے کر رہے ہیں اور منتخب نمائندے کے فیصلے کو کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ صرف پیچھے دیکھ رہے ہیں آگے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ حکومت کو میڈیا کا کردار پسند نہیں ہے اور وہ چاہتے ہیں میڈیا حکومت کی اچھی کارکردگی دکھائے باقی خرابیوں کو سامنے نہ لائے۔

مزید : قومی