پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا
پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آنلائن) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری پاکستان  پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سوموار کے روز 3 بجے سہ پہر وزیراعلی ہاؤس میں پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو کی صدارت میں ہوگا،اجلاس میں تنظیمی اور دیگر امور پر غوروخوص کیا جائے گا،اجلاس میں پی پی پی سندھ کے عہدیداران اور ذیلی تنظیموں کے صوبائی صدور شرکت کرینگے۔