ایران کا سیٹلائٹ لانچ کرنے کا کامیاب تجربہ لیکن تھوڑی دیر کی خوشی جلد ہی افسوس میں بدل گئی

ایران کا سیٹلائٹ لانچ کرنے کا کامیاب تجربہ لیکن تھوڑی دیر کی خوشی جلد ہی ...
ایران کا سیٹلائٹ لانچ کرنے کا کامیاب تجربہ لیکن تھوڑی دیر کی خوشی جلد ہی افسوس میں بدل گئی

  



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے اپنے ہی ملک میں تیار کیے گئے سیٹلائٹ لانچ کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا لیکن یہ اپنے مدار میں نہیں پہنچ پایا، گزشتہ برس بھی ایران کی سیٹلائٹ لانچ کرنے کی 2 کوششیں ناکام ہوئی تھیں۔

ایران کی سپیس ایجنسی کے سربراہ مرتضیٰ برار نے یکم فروری کو بتایا تھا کہ بہت جلد ’ظفر‘ نام کے سیٹلائٹ کو لانچ کیا جائے گا۔ ان کے مطابق 113 کلو گرام وزنی سیٹلائٹ کو ایک راکٹ کے ذریعے 530 کلومیٹر کی اونچائی پر خلا میں چھوڑا جائے گا۔ اتوار کے روز ایران کی جانب سے ظفر سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا لیکن یہ اپنے مدار میں نہیں پہنچ پایا جس کے باعث اسے کامیاب تجربہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان احمد حسینی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پلان کے مطابق ظفر سیٹلائٹ اپنے مدار میں پہنچنے میں ناکام رہا، اسے سمنان میں واقع امام خمینی سپیس پورٹ سے لانچ کیا گیا تھا لیکن میزائل کے مقررہ رفتار کی حد تک نہ پہنچ سکنے کے باعث یہ تجربہ ناکام ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں سیٹلائٹ نے خوش کن کارکردگی دکھائی اور یہ اچھے طریقے سے اپنے کیریئر سے روانہ ہوا لیکن مدار میں داخل ہونے کیلئے جو رفتار چاہیے تھی وہ نہیں پکڑ پایا جس کی وجہ سے اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /بین الاقوامی