وزیراعظم کو کسی وزیر کے ساتھ بیٹھ کر یہ کام نہیں کرناچاہیے ؟علی زیدی نے اہم نقطے پر توجہ دلا دی

وزیراعظم کو کسی وزیر کے ساتھ بیٹھ کر یہ کام نہیں کرناچاہیے ؟علی زیدی نے اہم ...
وزیراعظم کو کسی وزیر کے ساتھ بیٹھ کر یہ کام نہیں کرناچاہیے ؟علی زیدی نے اہم نقطے پر توجہ دلا دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو کسی وزیر کے ساتھ بیٹھ کر زراعت کے معاملے پر فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا کابینہ کو فیصلے کا اختیار ہے اور کوئی فرد واحد فیصلہ کرنے کا حق نہیں رکھتا۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے چینی اور گندم کے بحران پر ایف آئی اے کی زیر نگرانی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو تحقیقات کر رہی ہے اور جلد اس کی رپورٹ آجائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کمیٹی کا فیصلہ آنے دیں سب معاملہ سامنے آجائے گا۔

مزید : قومی