وزیر زراعت کے منع کرنے کے باوجود گندم برآمد کرنے پر کابینہ کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے :روف کلاسرا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اور تجزیہ کار رو¿ف کلاسرا نے کہا ہے وزیر زراعت نے گندم کی برآمد سے منع کیا تھا لیکن اس کے باوجود کابینہ نے گندم برآمد کی، اس پر تو کابینہ کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شریفوں کی حکومت بھی معاملات کی ذمہ دار رہی ہے اور ان کی حکومت بھی اپنا کاروبار کر رہی تھی جبکہ اپنے مخالفین کی صنعتوں کو چلنے نہیں دیا جاتا تھا۔ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے جب لوگوں پر جرمانہ لگانا شروع کیا تو سب نے اسٹے لینا شروع کر دیا اور اس پر آج تک کچھ نہیں ہوا۔ اس کے تو حکومتیں خود ہی خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ میڈیا کے خلاف ہونے والی حکومتی کارروائی پر خاموش رہی تو پھر عدلیہ کی باری آئے گی۔