ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

حالات بتا رہے ہیں کہ اب صورت حال ان شاءاللہ تیزی سے بہتر ہو کر آپ کے حق میں ہو رہی ہے۔آپ فکر مند نہ ہوں۔ جو مشکل وقت تھا وہ اب نکل چکا ہے۔ اب حالات مختلف ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کے لئے اب آسانیاں ہی آسانیاں ہیں۔ ان شاءاللہ اب حالات تیزی سے آپ کے حق میں بدل سکتے ہیں۔ بس خود کو ہر قسم کی بندش وغیرہ سے آزاد ہی سمجھیں تو بہتر رہے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے اور کسی ایسی خبر کی بھی اطلاع آ رہی ہے جس کے لئے کافی دنوں سے بے قرار تھے۔ اللہ نے چاہا تو مالی حالات میں بڑی تبدیلی ہو سکتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی مسئلے میں الجھے ہوئے ہیں۔ ان کو غیبی مدد ملنے کا واضح امکان دکھائی دے رہا ہے اور ایک بڑی ضرورت بھی پوری ہو گی۔ گھر میں اب سکون شروع ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

دماغ پر فضول قسم کی سوچوں نے اپنا قبضہ کر رکھاہے۔ آپ ان سے باہر آئیں اور خود کو مصروف کرلیں تو زیادہ بہتر ہے۔ اس وقت نماز پر توجہ اور ذکر الٰہی کی کثرت سے ضرورت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ بالکل بھی پریشان نہ ہو۔ حالات اب کافی حد تک بدل چکے ہیں اور اب امید ہے کہ کسی بڑی تبدیلی میں آسکتے ہیں۔ اس وقت آپ کی توجہ ساری اس تبدیلی پر ہونی چاہیے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

بہت وقت ضائع کیا ہے آپ نے۔ اب زندگی کے انداز کو بدلنا ہوگا۔ اس کے لئے اب بڑے اہم فیصلے لینے کی اشد ضرورت ہے اور اس میں دیر مت کریں، آگے چل کر اہم وقت کا سامنا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کسی بھی قانونی مسئلے کا شکار ہیں۔ وہ لاپرواہی سے کام لیں گے تو ان کے لئے مشکل بڑھ جائے گی۔ اس لئے معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اب کوئی فیصلہ ضرور کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج کل آپ کو کسی کی بھی پروا نہیں ہے۔ صرف اپنے دل کے ہاتھوں مجبور غلطی پر غلطی کئے جا رہے ہیں جو کہ خود کے ساتھ بڑا ظلم ہے۔ آگے بڑھتے خطرات نظرآ رہے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ان دنوں للہ پاک کا نام لے کر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی کا امکان بہت زیادہ ہے۔ پریشانیاں تیزی سے کم ہو رہی ہیں اور راستے بحکم اللہ بالکل صاف۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کے لئے یہ دن خاص طور پر روزگار میں محنت طلب ہے جس قدر بھی محنت اور لگن سے کام لیا جائے گا اتنا ہی بہتر رہے گا کیونکہ عطارد جس کا کام پیسہ دینا ہوتا ہے، زائچہ میں ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

خود کو اکیلا محسوس کر رہے ہیں، جیسے سب آپ کا ساتھ چھوڑ چکے ہوں۔ اس لئے آپ کے اندر مایوسی سے رہی ہے، بالکل ایس انہیں ہے۔ یہ دن ایسے ہی ہیں، چند دنوں کے بعد بہتری آ جائے گی۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -