سپیکرقومی اسمبلی کے 2اپوزیشن ایک حکومتی رکن کو نوٹس
اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے4فروری کو ہونیوالے اجلاس کے دوران ناخوشگوار واقعہ پر اپوزیشن ارکان سید نوید قمر، حامد حمید اور پی ٹی آئی کے عطااللہ خان کونوٹس جاری کر دیا۔ ممبران کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت لیٹر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پیر کو قومی اسمبلی کے4فروری کو ہونیوالے اجلاس کے دوران پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعہ کے معاملے کی تحقیقات کیلئے سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا،جس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی شرکت کی،اجلاس میں سیکریٹری قومی اسمبلی اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں سیکریٹری قومی اسمبلی نے واقع کی فوٹیج اور تصاویر سپیکر کو پیش کیں۔اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 4 فروری کو واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔اجلاس میں سپیکراسد قیصر نے کہا کہ ایوان کے تقدس کو کسی صورت میں پامال نہیں ہونے دوں گا،ایوان کا ماحول خراب کرنے والو ں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اجلاس کی کاروائی کی فوٹیج اور تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد 3 ممبران کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت لیٹر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔لیٹر جاری ہونے والے ممبران میں پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر،مسلم لیگ(ن) کے چوھدری حامد حمید اور پی ٹی آئی کے عطااللہ خان شامل ہیں۔
نوٹس جاری