کراچی کنگز اور میڈی کیم گروپ کے درمیان معاہدہ 

   کراچی کنگز اور میڈی کیم گروپ کے درمیان معاہدہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگزاور میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے مابین گولڈ فریگنس پارٹنر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ گذشتہ روزدبئی میں ہونے والی تقریب میں فرنچائز کے مالک سلمان اقبال شریک تھے۔ جبکہ میڈی کیم کی جانب سے چیئر مین میڈی کیم خلیل احمد نینی تال والااورMDجنید خلیل نینی تال والا نے شرکت کی۔کراچی کنگزکے سلمان اقبال نے کہا کہ ہم کرکٹ کے ساتھ ساتھ دوسرے اداروں سے بھی تعاون چاہتے ہیں اور اپنی بہترین حکمت عملی سے ہر شعبہ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔چیئر مین میڈی کیم خلیل احمد نینی تال والا نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈی کیم گروپ ہمیشہ کرکٹ اور دوسرے اسپورٹس کو اسپانسر کرتا رہا ہے اور ہمیشہ اسپورٹس مین کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے اور امید کرتے ہیں کہ کراچی کنگز اس سال اپنا بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین کو محظوظ کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -