رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں تجارتی خسارہ14اعشاریہ 96ارب ڈالر ہو گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں تجارتی خسارہ14اعشاریہ96ارب ڈالر ہوگیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ کے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیئے، رواں مالی سال جولائی سے جنوری تجارتی خسارہ8 اعشاریہ 27فیصد مزید بڑھ گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملکی برآمدات پانچ اعشاریہ 53فیصد اضافے سے14 اعشاریہ 24ارب ڈالر رہیں جبکہ درآمدات نو اعشاریہ 92فیصد اضافے سے29اعشاریہ 20ارب ڈالر رہیں،جس سے تجارتی خسارہ بڑھ کر14اعشاریہ 96ارب ڈالر سے زائد ہو گیا،گزشتہ سال تجارتی خسارے کا حجم13اعشاریہ 80ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں ملکی برآمدات آٹھ اعشاریہ 11فیصد اضافے سے دو اعشاریہ 13ارب ڈالر رہیں جبکہ جنوری میں درآمدات 14اعشاریہ 85فیصد اضافے سےچار اعشاریہ 73ارب ڈالر رہیں،جنوری میں تجارتی خسارہ21اعشاریہ 03فیصد اضافے سے دو اعشاریہ 60ارب ڈالر رہا۔