آج کاجلسہ کٹھ پتلی حکومت کیخلاف اپنا فیصلہ سنائےگا،ناصر حسین شاہ

آج کاجلسہ کٹھ پتلی حکومت کیخلاف اپنا فیصلہ سنائےگا،ناصر حسین شاہ
آج کاجلسہ کٹھ پتلی حکومت کیخلاف اپنا فیصلہ سنائےگا،ناصر حسین شاہ

  

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کاکہنا ہے کہ آج کاجلسہ کٹھ پتلی حکومت کیخلاف اپنا فیصلہ سنائے گا،پی ٹی آئی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، عوام نااہل حکومت کامزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے،بہت جلد نا اہل حکومت سے جان چھڑائیں گے۔

ناصر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی نااہلی کے باعث حالات خراب ہیں،موجودہ حکومت مانگے تانگے کی ہے،موجودہ حکومت میں کرپشن مزید بڑھی ہے۔ان کاکہناتھا کہ حیدرآباد، یہ علاقہ بھٹو شہید کے شیدائیوں کا علاقہ ہے، جلسہ شروع نہیں ہوتا، یہ لوگ ناکامی کی بات پہلے کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -حیدرآباد -