معین خان کے بیٹے نے کس پاکستانی اداکارہ سے شادی کر لی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

معین خان کے بیٹے نے کس پاکستانی اداکارہ سے شادی کر لی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
معین خان کے بیٹے نے کس پاکستانی اداکارہ سے شادی کر لی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے بیٹے اویس خان نے پاکستانی اداکارہ مریم انصاری کیساتھ شادی کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار علی انصاری کی ہمشیرہ اور اداکارہ مریم انصاری معین خان کے بڑے بیٹے اویس خان کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

نکاح کی تقریب میں وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم انصاری نے اپنے نکاح کے دن گولڈن رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر اویس نے بھی اہلیہ کے لباس سے ملتی جلتی شیروانی پہنی۔

دوسری جانب پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق وکٹ کیپر معین خان نے اپنی بہو رانی مریم انصاری کو خوش آمد کہا ہے۔ معین خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بڑے بیٹے اویس خان اور ان کی اہلیہ و اداکارہ مریم انصاری کے نکاح کی تقریب کی دلکش تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں مریم انصاری گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس اپنے شوہر کے ہمراہ سٹیج پر بیٹھی ہیں۔ معین خان نے اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں اپنی بہو رانی سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’مریم آپ کو خان فیملی میں خوش آمدید۔‘ 


واضح رہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری اور لیجنڈری کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے نکاح کی تقریب دو روز قبل منعقد کی گئی تھی جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ مریم انصاری نوجوان اداکار علی انصاری کی بہن ہیں، علی انصاری نے جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ ان کی بہن مریم انصاری بھی کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

مزید :

کھیل -تفریح -