بھارت کے معروف اداکار دیپ سنگھ سدھو کو گرفتار کرلیاگیا

بھارت کے معروف اداکار دیپ سنگھ سدھو کو گرفتار کرلیاگیا
بھارت کے معروف اداکار دیپ سنگھ سدھو کو گرفتار کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی(آئی ا ین پی ) بھارتی پولیس نے پندرہ روز کی تگ ودو کے بعد لال قلعے پر جھنڈا لہرانے والے مرکزی ملزم دیپ سنگھ سدھو کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپ سدھو 26 جنوری کو لال قلعے میں ہونے والے تشدد کے سلسلے میں مطلوب تھا، اس سے قبل اس کی گرفتاری کے لئے نئی دہلی پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مارے مگر انہیں کامیابی نہ مل سکی تھی۔ دہلی پولیس نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہونے والےپر تشدد واقعات پر اداکار دیپ سدھو اور تین دیگر ملزمان کے بارے میں اطلاع دینے پر ایک لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا تھا اور دیپ سنگھ سندھو پرلال قلعے پر چڑھائی کےلیے لوگوں کواکسانے کاالزام ہے۔

اپنے فیس بک پیج پر پندرہ منٹ کی طویل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انتہائی جذباتی انداز میں پنجابی اداکار دیپ سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا،  لال قلعے پر جھنڈا لہرانے کی ویڈیو میں مماثلت پائے جانے پر دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے مفرور دیپ سدھو کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

تفریح -