’مجھ سے نہیں ہوگا‘آمنہ الیاس کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی
لاہور (آئی این پی) معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس بھی خود کو تندرست اور فٹ رکھنے کے لئے بھرپور ایکسرسائز کرتی ہیں اور انہوں نے ایک نئی ویڈیو بھی شیئرکردی لیکن ایکسرسائز کرتے اتنی تھک گئیں کہ کوچ کو بھی مزید ایکسرسائز سے انکار کردیا اور کہاکہ مجھ سے نہیں ہوگا۔
View this post on Instagram
شیئرہونیوالی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ایکسرسائز کے ریپس مکمل کرنے کے دوران تھکاوٹ اور مشکل محسوس ہونے پر آمنہ الیاس کے کوچ ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کہتے ہیں کہ ایک بار اور تم سے ہوگا جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ مجھ سے نہیں ہوگا۔
View this post on Instagram
کوچ کا پھر کہنا تھاکہ تم سے ہوگا، میں کوچ ہوں، جس کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ٹانگیں میری ہیں اور ساتھ ہی نڈھال ہوتی دکھائی دی ۔