جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟پروٹیز کوچ نے وجہ بتادی

جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟پروٹیز کوچ نے وجہ ...
جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟پروٹیز کوچ نے وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ میچ کے اہم لمحات میں بہتر کھیل پیش نہ کرسکنے کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق  مارک باؤچر کا کہنا تھا کہ دماغی پختگی نہ ہونے کے باعث اہم لمحات میں ٹیم بہتر کھیل پیش نہ کرسکی،جس کے باعث فیلڈنگ اور بیٹنگ میں خامیاں سامنے آئیں۔دونوں ٹیسٹ میچز کے درمیان چار کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے جبکہ فیلڈنگ میں سات کیچز چھوڑ گئے جو مہنگے ثابت ہوئے۔
جنوبی افریقہ کے کوچ کا کہنا تھا کہ ہماری باؤلنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،باؤلر زنے چانسز پیدا کئیے مگر فیلڈنگ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکی جس کے باعث ہمیں 150 رنز کا نقصان ہوا،رضوان کا کیچ چھوڑنا مہنگا پڑا انہوں نے کیچ چھوڑے جانے کے بعد سینچری سکور کی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے شکست دی تھی۔

مزید :

کھیل -