وزیر اعلیٰ نے72 اساتذہ کی گریڈ 20میں ترقی کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ نے72 اساتذہ کی گریڈ 20میں ترقی کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)ترقیوں کے منتظر اساتذہ کیلئے اچھی خبر،وزیر اعلی پنجاب نے کالجوں کے اساتذہ کی ترقیوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجوں کے 72 اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقیوں کے احکامات جاری کئے گئے۔صوبائی پرموشن بورڈ کی سفارشات پر وزیر اعلی پنجاب نے منظوری دی۔اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کے نام مراسلہ جاری کر دیا۔