پی ڈی ایم والے جلد دست و گریباں ہوں گے،عامر خلیل
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے راہنما عامر خلیل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپوزیشن کا وہ تانگہ ہے جس کا گھوڑا ایک ہی جگہ پر اوچھل کود کر اپنی ہی سواریوں کو گرا دیتا ہے مفادات کے ٹکرا کے باعث قوم انہیں دست و گریبان ہوتے ہوئے دیکھے گی۔
یہ تماشہ قوم پہلے بھی دیکھ چکی ہے. اپوزیشن پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر ٹی پارٹی کا شوق پورا کر لے ان کی حقیقت قوم کے سامنے کھل گئی ہے.قوم انہیں بلدیاتی الیکشن میں بھی مسترد کر کے ثابت کر دے گی کہ اب پاکستان کی سیاست میں لٹیروں کی کوئی جگہ نہیں.پی ٹی آئی ہی واحد پارٹی ہے جسے قوم کا اعتماد حاصل ہے.