پنجاب کے عوام موروثی سیاست سے آزاد ہو گئے،شیخ امتیاز

پنجاب کے عوام موروثی سیاست سے آزاد ہو گئے،شیخ امتیاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی قیادت و عہدیدران کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پی ٹی آئی ٹائیگرز نظریاتی اراکین و رہنماؤں کی پارٹی بیانیے کیساتھ وابستگی مضبوط اور لازوال ہے۔ لاہور میں بلدیاتی الیکشن تحریک انصاف جیت کر اپنے قائد عمران خان کو خوشخبری دے گی۔ پنجاب میں تھانہ کچہری پٹواری کلچر کے خاتمے کے بعد عوام کرپٹ اور موروثی سیاسی کلچر سے آزاد ہوچکے ہیں۔ نظام میں بہتری اور شفافیت کیلئے حکومت نے تین سال میں دور رس اقدامات کئے ہیں۔ میرٹ کی بالادستی اور عوامی و سماجی حلقوں کے حقوق کی پاسداری پی ٹی آئی قیادت کی ہمیشہ ہر ممکن اولین ترجیح رہی ہے۔