کوالالمپور،پاکستان ہائی کمیشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

کوالالمپور،پاکستان ہائی کمیشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالالمپور (محمد فاروق ڈوگر) ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کلب دار ال احسان میں پاکستان ہائی کمیشن اور MAPIM نے کشمیر  کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ممبر پارلیمنٹ داتو حسان دین بن یونس تھے تقریب کی صدارت پاکستانی ہائی کمشنر  آمنہ بلوچ نے کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا تقریب کے شرکا کو بھارتی مظالم کی ویڈیو دکھائی گئی اور اس کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام دکھایا گیا تقریب کا آغاز MAPIM کے صدر محمد عظمیٰ عبدل حمید نے کیا جس میں انہوں نے بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اپنی تنظیم کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کی بھرپور حمایت کا علان کیا تقریب کے دوسرے مہمان ڈاکٹر عبدل رزاق تھے آخر میں مہمان خصوصی ممبر پارلیمنٹ داتو حسان دین بن یونس نے بھی کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھرپور حمایت کا علان کیا اور ان کی ہر فورم پر بھرپور حمایت کا بھی علان کیا تقریب کے آخر میں ڈیجیٹل پوسٹرز کے مقابلے میں شرکت کرنیوالوں کو سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے،اس تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن کے آفیسرز اور سٹاف کیساتھ ساتھ ملائیشیا میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
کوالالمپور 

مزید :

صفحہ آخر -