والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈنمبر7میں آج ضمنی انتخاب

والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈنمبر7میں آج ضمنی انتخاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)لاہوروالٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈنمبر7میں ضمنی انتخاب کا میلہ آج 9فروری کو سجے گا،والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 7کے 50ہزار 935 رجسٹرڈ ووٹر اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے،ضمنی انتخاب میں 27ہزار 929مرد ووٹرز جبکہ 23ہزار 206خواتین ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گی، الیکشن کمشن کی جانب سے ضمنی انتخاب کے لئے30پولنگ سٹیشن اور 79پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں،45پولنگ بوتھ پر مرد جبکہ 43پولنگ بوتھ خواتین کے لئے بنائے گئے ہیں،وارڈ 7کی نشست کیلئے16امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا،پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور تحریک لبیک کے امیدوار بھی اس ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
 ضمنی انتخاب

مزید :

صفحہ آخر -