63 فیصد پاکستانی احساس راشن پروگرام سے ہی لاعلم نکلے
اسلام آباد (این این آئی)حکمران جماعت پی ٹی آئی کے متعارف کردہ پروگرام احساس راشن پروگرام سے 63 فیصد پاکستانی لاعلم ہیں۔ پلس کنسلٹنٹ نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں 42 فیصد پاکستانی عوام حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے ناخوش نظر آئی البتہ 24فیصد اس اقدام کو اچھا سمجھتے ہیں۔ سروے میں پاکستان کی 63 فیصد عوام نے احساس راشن پروگرام سے لاعلمی کا اظہار کیا۔دوسری جانب 70فیصد پاکستانی حکومتی ادارینیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے بارے میں کچھ نہیں جانتے البتہ جو افراد این سی او سی کے بارے میں جانتے ہیں اس میں سے 72فیصد ادارے کے اقدامات کو اچھاکہتے ہیں،4فیصد ادارے کے اقدامات پر منفی رائے رکھتے ہیں۔
لاعلم نکلے