ٹاسک فورس کی کارروائی، گیس چوروں کو18 کروڑ 30لاکھ روپے جرمانہ
لاہور(خبرنگار)سوئی ناردرن گیس کمپنی کی گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز، گیس چوری میں ملوث تین صنعتی اور ایک تجارتی صارف کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 18 کروڑ 30لاکھ روپے کے جرمانے کر دئیے گئے۔جی ایم سوئی گیس لاہور ریجن طیب فیصل کی ہدایت پر ٹاسک فورس نے انڈسٹریل ایریا کوٹ لکھپت، پھول نگر، مانگا منڈی اور شالیمار کے علاقوں میں اے ون سی این جی،زیڈ ایم بی(ZMB)ٹریڈنگ،میاں ٹریڈرز اور کمرشل صارف محمد شمعون کے خلاف گیس چوری میں ملوث ہونے پر کارروائیاں کی تھیں اور ان صنعتی یونٹس کے گیس کنکشن منقطع کر کے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے گئے تھے۔ اب گیس چور ی میں ملوث ان صارفین کو مجموعی طور پر 18 کروڑ 30لاکھ روپے جرمانہ عائدکر دیا گیا ہے۔ بجلی چوری میں ملوث 2 افرا د کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ جی ایم سوئی گیس لاہور ریجن طیب فیصل کے مطابق ایم ڈی سوئی گیس کی خصوصی ہدایت پر گیس چوروں کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے اور کمپنی کی خفیہ ٹیمیں گیس چوروں کے خلاف دن رات متحرک ہیں۔
گیس چور