ریونیو بورڈ کے ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ کیخلاف احتجاج
لاہور(اپنے نمائندے سے)بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کاجبری ریٹائرمنٹ کے معاملے پر احتجاج، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کیخلاف نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ریونیو کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ طاہر ندیم اور سینئرکلرک محمد بوٹا کو جبری ریٹائرمنٹ دینے کے فیصلے کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ایسو سی ایشن سراپا احتجاج بن گئی اور افسران کے دفاتر کا گھیراؤ کرکے ایسوسی ایشن کے صدر ضیا اللہ نیازی کی سربراہی میں احتجاج ریکارڈ کروایااور سیکریٹری ریونیو سے مذاکرات کامیاب ہونے پر احتجاج مؤخر کر دیا، سیکریٹری ریونیو نے ملازمین کی جبری ریٹائر منٹ کا فیصلہ واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، بورڈ آف ریونیو کے ملازمین نے اگلے دو روز سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کریں گے، اعلان کردیا ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہ کیا تو جمعہ سے غیر معینہ مدت کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے، صدر ضیا اللہ نیازی نے اعلامیہ جاری کردیا۔
ریونیوبورڈ