ناظم جوکھیو قتل کیس انسداد دہشت گردی کورٹ منتقل کر نے کا حکم
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے حتمی چالان سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالت پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان سے اتفاق نہیں کرتی، عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی جانب سے 13 دسمبر 2021 کے فیصلے سے اتفاق کرتی ہے جس میں عدالت نے کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلانے کی آبزرویشن دی تھی۔ عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ ناظم جوکھیو کے قتل کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا تھا، ناظم جوکھیو قتل کیس دہشت گردی کی تعریف میں آتا ہے لہٰذا اس عدالت کو اب کیس کی مزید سماعت کا اختیار نہیں۔
ناظم جوکھیو