جب نمبر پورے ہوں گے تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے،شاہد خاقان 

 جب نمبر پورے ہوں گے تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے،شاہد خاقان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمان میں ایک ہیں، عدم اعتماد بتایا نہیں جاتا لایا جاتا ہے، جب نمبر پورے ہوں گے تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے، فوری اور شفاف انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فواد چودھری نے آخری سچ کب بولا تھا؟ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم خود چھوڑی، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہونا چاہتی ہے تو اعتماد بحال کرے، پارلیمان سے باہر پیپلزپارٹی نے اپنے راستے خود جدا کیے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نام نہاد احتساب کے نظام کا آج چوتھا سال ہے، نیب کا کام ہاسنگ سوسائٹیز کو چلانا ہے تو اسی پر لگا دیں، نیب سیاستدانوں کو بدنام کیوں کرتا ہے؟ آج پانچواں ماہ ہے، چیئرمین نیب روزانہ کی اجرت پر کام کر رہے ہیں، کیسز کی حقیقت عوام کے سامنے رکھیں گے، ن لیگ کی حکومت کے منصوبوں میں کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، آج کون سا محکمہ ہے جہاں کرپشن نہیں، ایک لمبی فہرست ہے۔ 
شاہد خاقان 

مزید :

صفحہ آخر -