ملتان ڈویژن‘ ترقیاتی سکیموں کا فزیکل آڈٹ کرانیکا حکم
ملتان (نیوز رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے تکیمل کی جانب گامزن ہیں حکومت پنجاب کی میرٹ (بقیہ نمبر 1صفحہ6پر)
پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام سکیموں کے فزیکل آڈٹ شروع کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے اور قومی تعمیر نو کے محکموں کو مقررہ اہداف حاصل کرنے کا الٹی میٹم بھی دیا ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس مین ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں سمیت ڈویڑن کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ملتان ڈویژن کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر ذاتی نظر ہے۔مالی سال کے اختتام سے قبل سکیمیں مکمل نہ کرنے والے افسران احتساب کیلئے تیار رہیں۔ ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز سکیموں کی کوالٹی انسپکشن خود کریں اور ناقص کام کی صورت میں اینٹی کرپشن ٹیکنیل ٹیم سے جانچ کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر مالی سال کے دو کواٹر ختم ہونے پر سکیموں کی پراگرس نظر آنی چاہیے ورنہ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کیخلاف مجاز اتھارٹی کو لکھیں گے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام سکیموں کا 1 فیصد ہارٹیکلچر کیلئے خرچ کیا جائے اور سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے ترجیحی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ 710 ترقیاتی سکیموں کیلئے 17 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں اور 3 ارب52 کروڑ کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ3کی 351 سکیموں پر کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2ارب52کروڑ سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام کی 792 سکیموں پر کام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دیہی پروگرام کی 19 سکیمیں بھی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔