چولستان جیپ ریلی، بہاولپور سٹیڈیم میں سپورٹس سرگرمیاں شروع

چولستان جیپ ریلی، بہاولپور سٹیڈیم میں سپورٹس سرگرمیاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) 17ویں چولستان جیپ ریلی 2022 کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بہاول پور کے زیر اہتمام  کھیلوں کے مقابلہ (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
جات شروع ہو گئے۔ اس سلسلے میں ووشو اور تائیکوانڈو کے مقابلہ جات جمنیزیم ھال ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلہ جات کے مہمان خصوصی  وقاص محمد الدین ڈپٹی ڈائریکٹر پلیننگ تھے جب کہ ان کے ہمراہ تحصیل سپورٹس آفیسر بہاول پور سٹی محمد عاصم بھٹی، سید جاوید اختر شاہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہاول پور اور آفیسر انچار ج ڈرنگ اسٹیڈیم محمد سعید نواز تھے۔ اس چیمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ بہاول پور کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان مقابلہ جات میں آکر بہت خشی ہو رہی ہے۔ بہاول پور میں اس وقت جشن کا سماں ہے۔  چولستان جیپ ریلی میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ آخر میں مہمان خصوصی نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ بات قابل تحسین ہے کہ مورخہ 11 فروری 2022 کو دِل وش  قلعہ ڈیراور کے مقام پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کبڈی، رسہ کشی اور والی بال کے مقابلہ جات منعقد کرائے جا رہے ہیں۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
سپورٹس سرگرمیاں 
(بقیہ نمبرصفحہ6پر)