ملکی ترقی، عوامی خوشحالی کیلئے اقدامات تیز، جہانزیب وارن
بہاولپور(بیورورپورٹ) وزیر اعظم عمران خان کی جرات اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی جاری جدوجہد کو جتنا سراہا جائے کم ہے.ان خیالات کااظہار مشیر صحت جنوبی (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
پنجاب سردار ملک جہانزیب وارن نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی ترقی وخوشحالی واستحکام کو یقینی بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہر محاذ پر اپنی قابلیت ثابت کی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ویژن عام آدمی کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے جس کی خاطر مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے جس پر عملدر آمد کے ثمرات پوری قوم کو میسر ہیں ہر نیا دن خوش خبریاں لارہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار دنیاکے تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کی صف میں ہوگا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان جس طرح ملکی ترقی کیلئے احتساب کے عمل اور عام آدمی کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں ان کا ہر پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے پی ٹی آئی کے کارکن مصروف عمل ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک بحرانوں کی زد سے نکل رہا ہے درپیش دیرینہ مشکلات تیزی سے حل ہوئی ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک کو درست سمت پر لے جانے کیلئے شروع دن سے کوشاں ہیں اور ان کی یہ جاری جدوجہد رنگ لارہی ہے۔
جہانزیب وارن