ڈیرہ، منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن،31کلو چرس برآمد
چوٹی زیریں (نمائندہ خصوصی)چیک پوسٹ بواٹہ کے انچارج لیاقت علی لغاری کی اپنی ٹیم کے ہمراہ دو الگ الگ کاروائیاں بلوچستان سے پنجاب منشیات سمگلنگ کی کوشش کو (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
ناکام بنا دیا ایک جی ایل آئی کار سے 28 کلو چرس برامد جبکہ دوسری کاروائی میں ہائی ایس میں بیٹھے مسافر سے تین کلو چرس برامد ہوئی سماج دشمن بین الاصوبائی منشیات سمگلر گرفتار مقدمہ درج بارڈر ملٹری پولیس چیک پوسٹ بواٹہ کے انچارج لیاقت لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیک پوسٹ بواٹہ پر چیکنگ کے سخت انتظامات کئے ہوئے ہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں عمل میں لا رہے ہیں جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے کمانڈنٹ بی ایم پی محمد اکرام ملک کی ہدایت پر اسی طرح جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی عوامی و سماجی حلقوں نے چیک پوسٹ بواٹہ کے انچارج لیاقت لغاری اور ان کی ٹیم کی بلا امتیاز ہونیوالی کاروائیوں کو سراہتے ہوئے کمانڈنٹ بی ایم پی محمد اکرام ملک سے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا مطالبہ کر دیا
منشیات فروش