لودھراں، تین پریزن گاڑیاں جدید ترین سسٹم سے منسلک
لودھراں (نمائندہ پاکستان)ڈی پی او عبدالروف بابر نے کہا کہ (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
ضلعی پولیس کی پانچ پریزن گاڑیوں میں سے تین کو جدید نظام سے منسلک کر دیا گیا یے جبکہ دو گاڑیوں پر کام جاری ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ غضنفر علی کے ہمراہ ڈی پی او عبدالرؤف بابر نے پریزن وینز کا معائنہ بھی کیا۔ڈی پی او عبدالروف بابر نے کہا کہ پریزن وینز کو جدید کمیروں کی مدد سے آن لائن کر دیا گیا یے اور کیمروں کی مدد سیگاڑیوں کی نقل وحرکت کی ریکارڈنگ بھی کی جاسکیگی۔جدید کیمرے نصب کرنے سے پریزن وینز کو مکمل فول پروف سیکورٹی اور پریزن وینز مکمل ہوادار اور ماحول دوست بنا دی گئی ہیں جبکہ وینز میں جدید طرز کے بلورز اور ایگزاسٹ نصب ہیں #
گاڑیاں