ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کا صادق آباد کادورہ، بھونگ مندر، سہولت بازار ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ،ملاقاتیں 

 ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کا صادق آباد کادورہ، بھونگ مندر، سہولت بازار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے تحصیل (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
صادق آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے اپنے دورہ کے دوران گنیش مندر بھونگ، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بھونگ، سہولت بازار عسکری چوک صادق آباد سمیت تحصیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کلیم یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ایجوکیشن آفیسر کستورا جی شاد سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے گنیش مند ر بھونگ کے دورہ پر مندر انتظامیہ سے ملاقات کی اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے گنیش مندر کی تزئین و آرائش و بحالی کے حوالہ سے مکمل ہونے والے کام بارے معلومات حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ گنیش مندر کا واقع افسوسناک مگر جس بہتر انداز سے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماں نے فوری اقدامات اٹھائے وہ قابل ستائش ہیں خاص طور پر مقامی افراد کے ذمہ دارانہ کردار نے قیام امن کو یقینی بنایا۔انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈر ی سکول بھونگ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر 8سال سے 13کمروں پر مشتمل ہائر سیکنڈری کی طالبات کے لئے تعمیر بلاکس کو استعمال نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر نئے بلاکس کو فعال کیا جائے اور ہائر سیکنڈری کی کلاسز نئے بلاکس میں منعقد کی جائیں ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو مقامی افراد نے سراہتے ہوئے کہا کہ نئے اکیڈمک بلاکس فعال ہونے سے طالبات کو سہولیات میسر آئیں گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے عسکری پارک چوک صادق آباد میں قائم سہولت بازار کا دورہ کیا اور اشیا روزمرہ کے معیار و قیمتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے اپنے دورہ کے دوران صادق آباد میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مکمل مانیٹرنگ کریں اور تسلسل کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کے معیار کا جائزہ لینے کے لئے موقع کا وزٹ کیا کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہمی کے لئے حکومتی کوششوں کو کامیاب بنایا جائے اسسٹنٹ کمشنرز مارکیٹ میں اشیا روز مرہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کریں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکلیم یوسف نے تحصیل کے انتظامی امور بارے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا نے تحصیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے آگاہ کیا۔