وفاقی محتسب آصف محمود کا نشتر کادورہ  وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف سے ملاقات

 وفاقی محتسب آصف محمود کا نشتر کادورہ  وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار  ) وفاقی محتسب و سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
حکومت پاکستان آصف محمود جاہ گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی تشریف لائے اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات باہمی دلچسپی، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ آمورز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں معزز مہمان نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں جاری تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں بارے آگاہی حاصل کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر و بانی بین الاقوامی فلاحی تنظیم لائٹ فار لائف اسلم ناصر نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی اور تنظیم کے اغراض و مقاصد اور لائٹ فار لائف کے  تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریفننگ دی۔ پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے۔ آخر میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے معزز مہمانوں کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی آمد اور مختلف آمورز میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات