تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں ڈاکٹرز، سٹاف کا بحران سنگین

 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں ڈاکٹرز، سٹاف کا بحران سنگین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بورے والا(تحصیل رپورٹر)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
میں گزشتہ کئی سالوں سے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی کمی کی وجہ سے مریضوں کے رش میں شدید دشواری کا سامنا تھا جس کے حل کے لئے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے ڈاکٹرز کی کمی کو دور کرتے ہوئے 15 نئے میڈیکل افسران اور ایک یورالوجسٹ کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے جن میں سے بیشتر ڈاکٹرز نے اپنی ڈیوٹیاں جوائن کر لی ہیں نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی سے ہسپتال میں مریضوں کے رش کر کنٹرول کرنے اور طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی پر سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،مرکزی انجمن تاجران کے صدر چاچا محمد اسلم،صدر بار چوہدری محمد صدیق،سیکرٹری مشاہد علی چوہدری،پی ٹی آئی راہنما ملک فاروق اعوان،چوہدری عمران ستار ایڈووکیٹ اور دیگر نمائندہ شہریوں نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی کی خصوصی کاوش سے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام پر انکا شکریہ ادا کیا ہے۔
سٹاف بحران