ڈی آئی جی جیل خانہ جات محسن رفیق کا بہاولنگر کا سالانہ دورہ

 ڈی آئی جی جیل خانہ جات محسن رفیق کا بہاولنگر کا سالانہ دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار)  ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن محسن (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
رفیق چودھری نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل  بہاولنگر کا سالانہ دورہ کیا سپرنٹنڈینٹ جیل زبیر چیمہ اور  دیگر افسران نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن  کا استقبال کیا جیل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے افسران کے ہمراہ  جیل کے اندرونی و بیرونی حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو سیکیورٹی میں بہتری کے لیے موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں ڈی آئی جی محسن رفیق چودھری نے  بارکس،کچن، جیل ہسپتال، سنٹرل ٹاور،مین وال،کنٹرول روم،ملاقات شیڈ کا دورہ کیا انہوں نے بیمار،نو عمر اسیران کو بروقت ادویات و کھانے کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور بیمار قیدیوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا انہوں نے بیمار اسیران کو بروقت ادویات و کھانے کی فراہمی کو یقینی بنانے اور میڈیکل افیسر کو انہیں باقاعدگی سے چیک کرنے کی ہدایت کی ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے کرونا وائرس کی حالیہ لہر کے پیش نظر جیل انتظامیہ کو کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کی تاکید کی تاکہ اسیران و سٹاف کو کورونا سے محفوظ رکھا جا سکے ۔
 دورہ