ملکی مفادات کا تحفظ، حکومت ہرمحاذ پر فلاپ، علی حیدر گیلانی

ملکی مفادات کا تحفظ، حکومت ہرمحاذ پر فلاپ، علی حیدر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بٹہ کوٹ+بارہ میل(نمائندہ پاکستان+ سپیشل رپورٹر) دہشت گردی کے واقعات پر ہر پاکستانی تشویش کا شکا ر ہے، پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
لئے مو ثر اقداما ت اٹھائے،حکومت داخلہ اور خار جہ محاذوں پرعملاََ ناکام رہی ہے، ملکی مفادات کا تحفظ کرنا حکومت کے بس سے باہر ہوچکا،تبدیلی کا نعرہ ڈراؤ نا خواب ثابت ہوچکا، عوام کی خو شحالی کی بجائے قومی خزانہ وزراء کی ”فو ج ظفر مو ج“ پر اڑایا جارہا ہے،عدم اعتما د کا فیصلہ ملک اور جمہوریت بچانے کے لئے کیا گیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے در میان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی، سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے، ان خیالا ت کا اظہار پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید علی حیدر گیلانی نے گزشتہ شب”گیلانی ہاؤ س“ میں پیپلز پارٹی کے صو بائی راہنماء ٹکٹ ہو لڈرPP204ملک ناہیدعبا س جٹ دھرالہ، ملک نویدعبا س دھرالہ، مہر رمضان چندا سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ حکومتی ناقص پالسیوں کے باعث دہشت گردی کا جن دو بارہ سر اٹھا رہا ہے جس کے باعث قو م میں شدید تشویش اور بے چینی پیدا ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ دہشیت گردی کے خاتمے کے لئے فوری ا ے پی سی بلاتے متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی رخصتی کے لئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے در میان پائی جانے والی ہم آہنگی نے حکومتی صفوں میں ہلچل مچا دی ہے جس سے پریشان وزرا ء کی پوری ٹیم پی پی او ر ن لیگ کے در میان غلط فہمیاں پیدا کرنے میں جتے ہوئے ہیں مگر ان کی تمام کو ششیں ناکام ثابت ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ نااہل حکومت کے خلاف فائنل راؤنڈ کا وقت آن پہنچا ہے۔ 
علی حیدر گیلانی